300 بی جے پی ممبر اسمبلی وزیر اعلیٰ یوگی کے خلاف
لکھنؤ؍؍وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی اپنی ہی پارٹی کے 200 سے زیادہ ممبر اسمبلی ان کے خلاف ہیں اور وہ دھرنے پر بیٹھ گئے تھے۔ اس وقت 300 بی جے پی ممبر اسمبلی حکومت کے خلاف ہیں۔ ایسے میں وزیر اعلی اپنی کرسی بچانے کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔یہ باتیں ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو پارٹی ہیڈکوارٹر پر رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی لوگوں میں تفریق بڑھا ئی ۔اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہم ناانصافی کے خلاف ہیں۔ ہم ان سے جدوجہد کریں گے۔ ہم آئین کا احترام کرتے ہیں اور وہ آئین کو نہیں مانتے۔ آج جب ملک کی معیشت آئی سی یو میں پہنچ گئی ہے اور ان کے پاس ملک کو دکھانے کے لئے کچھ نہیں ہے تو معاشرے میں ایک دوسرے کو لڑوانا چاہتے ہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہم حکومت کو کوئی دستاویز نہیں دکھائیں گے۔ ہم اسی ملک کے شہری ہیں۔ دیہات میں لوگوں کے پاس دستاویزات نہیں ہیں وہ کیسے تصدیق کریں گے کہ وہ اسی ملک کے رہنے والے ہیں۔بی جے پی کے لوگ بے روزگاری اور معیشت سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے یہ سب کر رہے ہیں