33 سالہ بے عیب اور شاندارخدمات کے بعد ریٹائرڈ ہوئے ،ڈپٹی کمشنرجموں نے نیک خواہشات پیش کیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ریٹائر ہونے والے کے اے ایس آفیسرتنویراقبال ملک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر جموں کو الوداع کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر جموں کے دفتر کے کانفرنس ہال میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ افسر نے جموں وکشمیر انتظامیہ میں مختلف اہلیتوں میں 33 سالہ بے عیب اور شاندارخدمات انجام دینے کے بعد آج ریٹائرڈ ہوئے اور انھیں شاندار الوداع دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ جموں کے افسران کی ایک بڑی تعداد جس میں ڈپٹی کمشنر جموںسشما چوہان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموں ،تمام سب ڈویژنل مجسٹریٹ ،تمام تحصیلداران ،تمام بلاک ڈویلپمنٹ آفیسران ،نائب تحصیلداروں نے تقریب میں حصہ لیا کچھ دوسرے افسران نے 1999 بیچ کے ڈپارٹمنٹ / ڈائریکٹرز کے اے ایس ،دوست واحباب نے شرکت کی۔ اس موقع پر کے اے ایس برادران کے ممبر میں اس کی سادگی کی مقبولیت اور افہام و تفہیم کے لئے افسر کو پھول مالائیں پہنائیںاور شرکاء نے انہیں خوشحال صحت اور کامیاب مستقبل کی زندگی کی مبارکباد پیش کی۔