محکمہ کسٹوڈین بلاوجہ لوگوں کو کررہاہے پریشان:خوشدیوورما

0
0

لازوال ڈیسک

سرنکوٹ؍؍ گزشتہ سالوں میں ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ میں نکاسی اراضی پر لوگوں نے قبضہ کرکے مکان و دکانوں کی بے خوف و خطر تعمیر کی۔ متعلقہ کسٹوڈین کو اس حوالے سے کوئی اعتراض نہ ہوا لیکن جب غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے اشخاص نے اپنی ملکیتی اراضی میں مکان یا دوکان تعمیر کرنے کا کام شروع کیا تو کسٹوڈین کو یہ بات ناگوار گزری اور ملکیت اراضی میں تعمیر کرنے سے انہیں روک دیا۔انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب لوگ سر عام نکاسی زمین پر تعمیراتی کام کررہے تھے اور لوگوں نے جم کر تعمیری کام کیا متعلقہ محکمہ کے کسی آفسر نے ان تعمیرات پر قدغن لگانے کی جرت نہ کی اب جبکہ لوگ اپنی ملکیتی اراضی کو اپنے استعمال میں لارہے ہیں تو کسٹوڈین و متعلقہ محکمہ کے آفسران کے پیٹ میں چوہے دوڑنے لگے ہیں اور انہوں نے غریب عوام کو تنگ و پریشان کرنا شروع کردیا ہے اس سلسلے میں سرنکوٹ وپار منڈل کے صدر خشدیو ورما نے لفٹنل گورنر ہریش چندر مرمو سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی ایجنسی کو سرنکوٹ کے اندر بھیجیں اور انکوائری کریں کہ آخر بلاوجہ غریب عوام کو کیوں پریشان کیا جا رہا ہے انہوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پونچھ و تحصیل سرنکوٹ کی انتظامیہ ہر کام کو صاف و شفاف کرنے میں پوری طرح ناکام ہے اور عوامی مسائلوں کے اندر دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور انتظامیہ پوری طرح خواب غفلت میں سو رہی ہے.

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا