ٹرانسپورٹ کمشنر نے 31 ویں روڈ سیفٹی ہفتے کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

0
0

جموں؍؍ٹرانسپورٹ کمشنر جموں کشمیر ڈاکٹر اویس احمد نے آج یہاں 11 ؍جنوری سے 17 جنوری تک منائے جانے والے 31 واں قومی روڈ سیفٹی ہفتے کے تعلق سے کی جا رہی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ اس روڈ سیفٹی ہفتے کا بنیادی مقصد لوگوں بالخصوص نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنا ہے ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر سٹیٹ موٹر گراجز زیڈ۔ ایچ۔ چودھری ، جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر گورمکھ سنگھ ، ایڈیشنل سیکرٹری روڈ سیفٹی کونسل آر۔ کے۔ بھٹ اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ٹرانسپورٹ کمشنر نے روڈ سیفٹی ہفتے کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوے کہا کہ 80 فیصد سڑک حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے تا ہم اس تعلق سے بیداری پروگرام منعقد کرنے اور نوجوانوں کو شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔اُنہوں نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ روڈ سیفٹی ہفتے کے سلسلے میں تمام اِنتظامات مکمل کریں ۔ میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ اس پروگرام کی اِفتتاحی تقریب اور فلیگ آف ریلی گلشن گراؤنڈ جموں سے شروع ہو گی اور بعد میں کئی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔ کمشنر نے آر ٹی اوز اور اے آر ٹی اوز کو ہدایت دی کہ وہ اس طرح کے پروگراموں کا اِنعقاد یو ٹی کے تمام ضلعوں میں منعقد کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری سے متعلق احتیاطی تدابیر کی وسیع تشہیر کریں ۔ ہفتے کے دوران جموں یونیورسٹی سے ٹو ویلر ریلیوں کا بھی اِنعقاد کیا جائے گا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا