جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف اِنڈیا ( این ایچ اے آئی ) اور نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ( این ایچ آئی ڈی سی ایل) کو ہدایت دی کہ وہ رام بن سے بانہال کی چار گلیاروں والے پروجیکٹ اور چنانی سے سدھ مہادیو سڑک کے دو گلیاروں والے پروجیکٹ کی پیش رفت میں تیزی لائیں۔یہ ہدایات لیفٹیننٹ گورنر نے آج یہاں سول سیکرٹری میں منعقد ہ ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا جو جموں وکشمیر یوٹی میں این ایچ اے آئی اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے بلائی گئی تھی۔لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک ، منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ خورشید احمد شاہ، صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما ، ڈپٹی کمشنر جموں سشما چوہان اور متعلقہ ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔