بری فوج کے نئے سربراہ منوج مکند نروانے نے عہدہ سنبھالا

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍بری فوج کے نئے سربراہ منوج مکند نروانے نے منگل کو عہدہ سنبھال لیا۔ آرمی چیف کے عہدے پر تین سال کی مدت مکمل ہونے کے بعد ریٹائر جنرل بپن راوت نے نروانے کو عہدہ سونپتے ہوئے ان کے کامیاب مدت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) مقرر ہوئے راوت نے نروانے کو عہدہ سونپنے کے ساتھ ساتھ ان کی کامیاب مدت کے لئے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 28 ویں فوجی سربراہ کے طور پر اپنا عہدہ قبول کیا ہے، امید ہے کہ نئے فوجی سربراہ کی قیادت میں فوج نئی بلندیوں تک جائے گی۔لیفٹیننٹ جنرل نروانے اس سے قبل آرمی اسٹاف کے نائب سربراہ تھے۔ اس سے پہلے وہ کولکاتہ ایسٹرن کمانڈ کے چیف تھے اس کے بعد وہ دہلی آ گئے تھے۔ایسٹرن بارڈر پر حال ہی میں کئے گئے کئی فوجی مشقوں کی حکمت عملی نروانے ہی بنائی۔ کشمیر اورشمال مشرق میں دشمنوں پر جوابی کارروائی کرنے میں ماہر نروانے کو اس علاقے کا کافی گہرا تجربہ ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں قومی رائفل بٹالین کو کمانڈ کیا ہے اس کے علاوہ وہ آسام رائفل کے میجر جنرل رہ چکے ہیں۔نروانے کو عہدہ سونپنے سے پہلے راوت نے الوداعی پروگرام کے موقع پر کہا کہ آج وہ چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی فوج کے جوانون کے تئیں اپنا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا