ٹیکساس کے پرو- گن قانون نے 240 افراد کی جان بچائی:ٹرمپ

0
0

واشنگٹن، 31 دسمبر (اسپوتنك) امریکہ کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے کہا کہ ٹیکساس کے پرو- گن قانون نے حال ہی میں ٹیکساس کے چرچ میں ہونے والی فائرنگ میں 240 افراد کی جان بچائی۔
مسٹر ٹرمپ نے پیر کو ٹوئٹ کرکے کہا’’بہادر محافظ کو چھ سیکنڈ میں 242 عقیدت مندوں کو بچانے کے لئے آپ کا شکریہ۔ ٹیکساس ہتھیار چلانے کے قانون کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں بچائی جاسکیں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں فورٹ ورتھ کے پاس اتوار کو چرچ میں فائرنگ ہوئی تھی جس میں حملہ آور سمیت دو افراد کی موت ہو گئی تھی۔ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ کے بعد چرچ کے سیکورٹی کے سربراہ جیک ولسن نے فیس بک پر کہا کہ مسلح شخص کو مار دیا گیا ہے۔ برائی کو باہر کر دیا گیا ہے۔ وہ اور چرچ کے دیگر رکن برائی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا