یو این آئی
نئی دہلی؍؍کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پارٹی کارکنوں سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پورے ملک میں ہورہے مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے مل کر انہیں امداد کرنے کی اپیل کی۔مسٹر راہل گاندھی نے پیر کو کہا ہے کہ خود متاثر اہل خانہ سے مل کر ان کی مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ آسام میں دو دن پہلے انہوںنے متاثرہ اہل خانہ کے اراکین سے مل کر ان کے مسائل سنے اور ریاستی کانگریس کے لیڈرں کو ان کی امداد کرنے کے لئے کہاہے ۔انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ‘‘شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پورے ملک میں ہوئے مظاہروں میں کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں اور کچھ مارے گئے ہیں۔ میں کانگریس کارکنوں سے متاثروں کے اہل خانہ سے ملنے اور انہیں سبھی ضروری سہولیات مہیا کرانے کی درخواست کرتا ہوں۔ سنیچر کو میں بھی آسام میں مارے گئے دو نوجوانوں سے ملا ہوں۔