ساہتیہ اکیڈمی اور جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی نے کشمیری ڈراما پر دوروزہ سمینار کا اہتمام کیا

0
0

سرینگر؍؍ساہتیہ اکیڈمی نئی دہلی نے جموں کشمیر کلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے آج سرینگر میں کشمیری ڈراما پردوروزہ سمینار کا اہتمام کیا۔سمینار کے پہلے دن کنونیئر ناردر ریجنل بورڈ/کشمیری ساہتیہ اکیڈمی نئی دہلی عزیز حاجنی،وائس چانسلرآئی یو ایس ٹی،مشتاق صدیقی ممبر کشمیر ایڈوائزری بورڈ ساہیتہ اکیڈمی نئی دہلی،شبنم تلگامی ،سرکردہ فلمسازاورتھیٹر سے جُڑی شخصیت روی کیمو نے افتتاحی سیشن کی صدارت کی۔سمینارمیں وادی کے سرکردہ قلمکاروں اورتھیٹر شخصیات کے علاوہ معروف فنکاروں نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر عزیزحاجنی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کشمیر تھیٹر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر تھیٹر اورلوک کہانیوں سے مالامال ہے اورضرورت اس بات کی ہے کہ اسے عالمی سطح پر فروغ دیاجائے۔انہوں نے کشمیر کے ثقافتی اورتمدنی ورثے کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔سمینار کا افتتاح روی کیمو نے کیا۔اس موقعہ پر انہوںنے سٹیٹ ،قومی اور عالمی سطح پر تھیٹر اورڈراما نویسی کے موجودہ منظر نامے کو اجاگر کیا۔سمینار سے دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا۔اس دوران فاروق فیاض،بشیر بھوانی اورعشائی وغیرہ کی طرف سے کئی مقالے پیش کئے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا