کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے 15 ترقی پذیر کسانوں کو دورے کیلئے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا

0
0

جموں؍؍وائس چیئرمین ایڈوائزری بورڈ برائے بہبودیِ کسان منظور احمد لون نے آج کپواڑہ ضلع سے تعلق رکھنے والے 15 ترقی پذیر کسانوں کو جھنڈی دکھا کر دورے کیلئے روانہ کیا ۔ یہ کسان مختلف اہم اداروں میں چھ روزہ تربیتی و بیداری پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ کسانوں کو کاشتکاری کے جدید طور طریقوں اور زرعی ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا جائے تا کہ وہ آگے چل کر اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکیں ۔ تقریب پر منظور احمد لون نے کہا کہ دورے کی بدولت کسان زرعی شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے فصلوں کی پیداوار اور پیداواریت میں اضافہ کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دورے کسانوں کی معیارِ زندگی میں بہتری لانے اور اُن کے ہنروں میں اضافہ کرنے میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ یو ٹی یہ دورہ دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے کیلئے بھی فائدہ بخش ثابت ہو گا ۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ تربیتی پروگرام سے بھر پور استفادہ کریں ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا