جموں؍؍آل انڈیا بیک ورڈ کلاسز یونین سوشل کے ایک وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مُرمو کے ساتھ ملاقات کی ۔ جنرل سیکرٹری کالی داس کی سربراہی والے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو کئی مطالبات سے آگاہ کیا جن میں او بی سیز کی ریزرویشن ، بیک ورڈ کلاسز کے سٹیٹ کمیشن کی از سر نو تشکیل اور کئی رہ گئی ذاتوں کو پسماندہ طبقے کی ذاتوں کی فہرست میں شامل کرنے جیسے معاملات شامل ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے یقین دلایا کہ وفد کی طرف سے اُجاگر کئے گئے تمام مطالبات پر غور کیا جائے گا اور انہیں حل کرنے کیلئے لازمی اقدامات کئے جائیں گے ۔