عراقی وزیراعظم نے کرکک میں امریکی حملے کو اقتداراعلی کی خلاف ورزی قرار دیا

0
0

یواین آئی

قاہرہ//عراق کے عبوری وزیراعظم عادل المہدی نے حال ہی میں شیعہ نیم فوجی فورسوں پرہوئے امریکی حملے کو عراقی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی زبردست نکتہ چینی کرنے کے ساتھ ہی امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کو اس معاملے میں وارننگ دی ہے ۔امریکی محکمہ دفاع پنٹاگن نے اتوار کو ایک بیان جاری کیا تھا کہ اس نے عراق اور شام میں کتائب حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر حملے کئے گئے ہیں۔ پنٹاگن کے مطابق یہ حملے عراق کے کرکک شہر میں امریکی فوجی اڈے پر جمعہ کو کئے گئے حملے کے جواب میں کئے گئے ہیں۔ا س حملے میں ایک امریکی فوجی کی موت ہوگئی تھی اور چار دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔ایران کے حمایت والے شیعہ جنگجوؤں میں کتائب حزب اللہ بھی شامل ہے ، جس کے مطابق امریکی حملے میں 25 جنگجوؤں کی موت ہوگئی جبکہ 51 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق مسٹر ایسپر نے مسٹر مہدی کو فون کرکے اس حملے کی اطلاع دی ہے ۔عراقی وزیراعظم نے امریکی حملے پر اپنی فکرمندی کااظہار کرتے ہوے فورا سے روکنے کا مطالبہ کیا۔ اسکے علاوہ عراقی وزیراعظم نے کرکک حملے کے معاملے میں مشترکہ جانچ کا بھی مطالبہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا