بھدرواہ کے مشہور دریا پر آوارہ کتوں کا قبضہ

0
0

شام ہوتے ہی عوام کا باہر نکلنا محال ،انتظامیہ سے عوام کی اپیل
ساجد طفیل لون
بھدرواہ ؍؍بھدرواہ میں آج کل آوارہ کتوں کی بھر مار ہے ،شام ہوتے ہی لوگ گھروں میں چلے جاتے ہیں اور اگر کسی کو مجبوری میں گھر سے نکلنا پڑتا ہے تو اسے ڈھنڈے کا سہارا لینا پڑتا ابھی تک کئی لوگ جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے‘ ان کتوں کے شکار بنے ہیں عو۔ام کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی بار بھدرواہ میونسپلٹی سے اس کے بارے میں آگاہ کیا مگر محکمہ اس مصیبت کا کوئی حل نکلانے سے ابھی تک قاصر ہے۔ اب ہم ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ متعلقہ محکمہ حکم جاری کریں جس سے عوام کو ان کتوں سے بچایا جا سکے ۔ہم امید کرتے ہیں کہ ضلع انتظامیہ عوام کی اس مانگ پر ضرور کوئی راہ نکالے گی جس سے عوام میںپھیلے اس خوف کو کم کیا جا سکے اور ان اوارہ کتوں سے نجات دلائی جا سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا