تریوندرم سے مرکز کانفرنس کے اشتہاری اجلاس کا آغاز
عبدالکریم امجدی
کالی کٹ؍؍کیرل کی راجدھانی تریوندرم پورم سے ۴۳؍سالہ جشن پر منعقد ہونے والی مرکز بین الاقوامی کانفرنس کے اشتہاری اجلاس کا آغاز نہایت ہی جوش وخروش کے ساتھ ہوا۔اجلاس سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے گرانڈ مفتی آف انڈیا اور جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے سرپرست اعلیٰ شیخ ابوبکر نے کہاکہ سرکار کو چاہئے کہ وہ روہنگیاں پناہ گزینوں کو شہریت دے ،جو دنیا کی سب مظلوم قوم ہے ۔شیخ نے کہاکہ مذہب کی بنیادپر کسی کو بھی شہریت دینا جمہوری اقدار کے خلاف ہے ۔سی اے اے اور این آرسی کے خلاف ملک بھر میں ہورہے پُرامن مظاہرے اس بات کے ثبوت ہیں کہ ہندوستانی شہری اس قانون کو کبھی بھی برداشت نہیں کرے گا ۔کالے قانون سے آج عالمی سطح پر ہندوستان کی شبیہ مسخ ہورہی ہے ۔شیخ ابوبکر نے کہاکہ این پی آر این آرسی کا پہلا قدم ہے ،انہوں نے کیرل اور مغربی بنگال سرکار کی ستائش کرتے ہوے کہاکہ کالے قانون کے خلاف دونوں کا سخت موقف ہے ۔یہ ایک غیر منصفانہ عمل ہے ۔ قبل ازیںاجلاس کا افتتاح مسٹر آف پورٹ میوزیم شری راما چندرن کڑانا پلی نے کیا، شری کے شری کمارمیئر آف تریوندرم پورم نے ون ملین شجرکاری مہم کا آغاز کیا جو مرکز کانفرنس کا ایک حصہ ہے۔اس موقع پر کیرل حج کمیٹی چیئر مین سی محمد فیضی ،سید محمد تراب ثقافی ،حیدروس مسلیار ، پی اے فاروق نعیمی ،سیف الدین حاجی نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر اراکین مرکز آرگنائزر نے بحسن خوبی اپنے فرائض انجام دئے ۔واضح رہے کہ صوبائی اشتہاری اجلاس کے بعد ضلعی یونٹ پھر نیشنل ریلی کے ذریعہ کانفرنس کے تئیں بیداری مہم چلائی جائے گی ۔