کینیڈا میں ہوم الون2 کی نمائش، ڈونلڈ ٹرمپ کا سین نکالنے پرتنازع

0
0

یو این این

نیو یارک//امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مشہور رمانہ ہولی وڈ فلم ہوم الون 2 میں مختصر کردار کیلئے جلوہ گر ہونا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے، تاہم اب ان کے اس ہی سین کو لے کر ایک نیا تنازع سامنے آگیا۔کینیڈا میں ہر سال کی طرح اس سال بھی کرسمس کے موقع پر بچوں کی یہ پسندیدہ فلم نمائش کیلئے پیش کی گئی تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے مختصر کردار کو فلم سے نکال کر ٹی وی پر دکھایا گیا۔جس کے بعد امریکی صدر کے سپورٹرز نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سمیت کینیڈا کے براڈ کاسٹرز کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے بڑے بیٹے ڈونلڈ جان ٹرمپ جونیئر نے بھی اس خبر کو اپنی ایک ٹوئٹ میں شیئر کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیاجبکہ امریکی صدر نے بھی تنقید کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ فلم اب پہلے جیسی نہیں رہے گی۔ایک اور ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ اہم پالیسی امور پر شدید اختلافات کا حوالہ بھی دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا