غزل

0
0

اسامہ عاقل حافظ عصمت اللہ ،مدہوبنی ،بہار 9534677175

بہت پچھتا رہاہوں تیرا کہنا کر لیا میں نے
کسی کے ہجر میں جینا گوارا کر لیا میں نے

نیازِ عشق کو صورت نہ جب کوئی نظر آئی
جنونِ بندگی میں خود کو سجدہ کرلیا میں نے

بڑی دولت ہے حق کے نام پر دولت لٹا دینا
جہاں میں پھونک کر چاندی کو سونا کر لیا میں نے

تماشہ دیکھتے ہی دیکھتے ان کی اداؤں کا
سرِ محفل خود اپنے کو تماشہ کر لیا میں نے

بربادِ وفا تو ہو گئی چاہت میں اے عاقل
بْرا کیا ہے کہ اپنے حق میں اچھا کر لیا میں نے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا