مہلک بیماری کینسر کے علاج معالجہ کیلئے ڈوڈہ میں اولین نجی کلینک

0
0

میں اپنے آبائی شہر میں مہلک بیماری کا شکار لوگوں کا علاج کر نے کا خواہاں ہوں:ڈاکٹرندیم شوکت
لازوال ڈیسک

ڈوڈہ؍؍ضلع صدر مقام فرید آباد ڈوڈہ میں آج پہلی بار مہلک بیماری کینسر کے علاج معالجہ کے لئے ایک نجی کلینک افتتاح کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے رِبن کاٹ کر اپنی نوعیت کی پہلی طبی نجی کلینک کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کے دوران معززین قصّبہ کے علاوہ بھاری تعداد میں مریضوں نے بھی شرکت کی۔کلینک کا افتتاح کرنے کے بعد ڈی.ڈی.سی ڈوڈہ نے بتایا کہ چناب ویلی دور دراز پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے اور یہ خطہ چناب کہ خوش قسمتی ہے کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر ایک مہلک بیماری کا علاج کرنے کا موقع مل رہا ہے۔جس کے لئے اس سے قبل لوگوں کو جموں سرینگر یا پھر بیرون ریاست کا رْخ کرنا پڑتا تھا۔ ڈوڈہ کے لوگوں نے ایک پہل کی ہے ۔اس کے بہت فوائد ہیں خاص کر درمیانہ درجہ کے لوگوں بھی اس مہلک بیماری کا علاج کرنے کا موقع ملے گا۔ اگر کسی کو اس بیماری میں مبتلا پایا جاتا ہے اُن کو سرکاری اسکیم کے تحت علاج کے لئے امداد فراہم کی جا سکتی ہے۔کینسر کے ماہر ڈاکٹر ندیم شوکت نے بتایا کہ وہ اپنے آبائی شہر میں بھی اس مہلک بیماری کا شکار لوگوں کا علاج کر نے کے خواہاں ہیں جو لوگ مہنگائی کی وجہ سے علاج کے لئے باہر نہیں جا سکتے ہیں اْن کے لئے یہ قدم بہت ضروری تھا اس لئے ڈوڈہ میں ہفتہ میں دو دِن طبی چیک اپ کے لئے وہ دستیاب رہیں گے اْنہوں نے مزید بتایا کہ گرچہ کینسر کا علاج بہت مہنگا ہے تاہم اس کا شروعاتی مرحل میں ہی علاج کیا جا سکتا ہے سرکار نے بھی آیوشمان بھارت اسکیم کو ایسی مہلک بیماری میں مبتلا افراد کو علاج فراہم کرنے لئے شروع کیا ہے۔اْنہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو منشیات کے استعمال سے دور رہیں اور زہریلی منشیات ،کو ہی کینسر کی بنیادی وجہ قرار دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا