جموں؍؍جموں ۔ توی گالف کورس ( جے ٹی جی سی ) ایٹلس ایونٹ منیجمنٹ کے اشتراک سے 31؍ دسمبر 2019ء کو نئے سال 2020ء کا خیر مقدم کرنے کے لئے ایک اہم تقریب کا انعقا د کر رہا ہے۔اِن باتوںکا اظہار آج یہاں سیکرٹری جموں ۔ توی گالف کورس لال چند نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ جموں کے عوام کو اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ بہتر طریقے پر نئے سال کی آمد پر منعقد کیا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پروگرام کی شروعات 31؍ دسمبر شام کے 7بجے شروع ہوگی اور نصف شب تک جاری رہے گی جب پورا ملک نئے سال 2020 ء کا استقبال کرے گا۔پروگرام میں نہ صرف جموں ۔توی گالف کورس کے ممبران شرکت کریں گے بلکہ عوام الناس کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مد عو کیا گیا ہے۔تقریبات کے دوران جموںکے مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگ شرکت کریں گے اور ستندر شنو اور ادتیہ کمار کے علاوہ ڈی جیز کی طرف سے پیش کئے جانے والے صوفی موسیقی ، غزل او رقوالی سے محظوظ ہوں گے۔