خاتونِ اوّل سمیتا مرمو نے آر ایس پورہ میں ناری نکیتن اور بال آشرم کا دورہ کیا

0
0

جموں؍؍جموں وکشمیر کی خاتون اوّل سمیتا مرمو نے آج آر ایس پورہ میں ناری نکیتن اور بال آشرم کا دورہ کیا اور متعلقہ ادارے کی طرف سے مستحقین کو فراہم کی جارہی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود جموں ریحانہ بتول اور سماجی بہبود کے اعلیٰ افسران اور ضلع انتظامیہ سمیتا مرمو کے ہمراہ تھے۔ادارے میں موجودہ بچوں سے بات چیت سمیتا مرمو نے ادارہ کی طرف سے انہیں فراہم کی جارہی سہولیات کے بارے میں جانکاری طلب کی۔اُنہوں نے ادارے کے معائینے کے دوران چند اہم مزید سہولیات فراہم کرنے کی صلاح دی تاہم انہوں نے بال آشرم اور ناری نکیتن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ادارے کے بچوں نے اس موقعہ پر ایک تمدنی پروگرام پیش کیا۔ ڈی جی سماجی بہبود جموں نے خاتون اوّل کو ایسے اداروں کی کارکردگی اور اُن میں بہتری لانے کے لئے ضروری سہولیات کے بارے میں جانکاری دی۔خاتون اول نے بچوں میں سنٹیشن کٹس تقسیم کیں اور انہیں تاکید کی کہ وہ صحت و صفائی یقینی بنانے کی عادت ڈالیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا