جموں؍؍جموں میونسپل کارپوریشن کی ہاوس کمیٹی کے ممبران نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت ہاوس کمیٹی کے چیئرمین راجندر شرما کی جبکہ دیگر ممبران میں پرمود کپائی ،گورو چوپڑہ اور وِجے چودھری شامل تھیں۔وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموں شہر کے لئے بلڈنگ سکیموں اور منصوبوں کو تشکیل دینے سے متعلق معاملا ت کے بارے میں آگاہی دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ممبران کے ساتھ بات چیت کے دوران یقین دِلایا کہ اُن کے تمام معاملات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔