جموں؍؍ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقات کی۔شرما نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموں کے زرعی سیکٹر سے متعلق ہوئے نقصان کے بارے میں جانکاری دی جو حال ہی میں بے وقت بارش اور موسم کی خرابی کی وجہ سے واقع ہوئی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے جگل کشور شرما کو یقین دلایا کہ انتظامیہ کسانوں کے مشکلات کو دُور کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔اُنہوں نے ممبر پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ عوامی بہبود سے متعلق اُٹھائے جارہے اقدامات پر اپنی کوششیں جاری رکھیں۔