کہاشہریت ترمیمی قانون نوٹ بندی سے بھی زیادہ خطرناک ،غریبوں کوزبردست نقصان ہوگا
یواین آئی
نئی دہلی؍؍کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندرمودي کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کہیں بھی حراستی کیمپ نہ ہونے کا ان کا دعوی غلط ہے اور ان کیمپوں کے سلسلے میں جاری ویڈیو سے مسٹر مودی کے جھوٹ کا پتہ چلتا ہے ۔ مسٹر گاندھی نے کانگریس کے 135 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہفتہ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد پرچم کشائی کی تقریب کے دوران کہا کہ مسٹر مودی حراستی کیمپ کے سلسلے میں جھوٹ بول رہے ہیں اس کا ثبوت حال ہی میں جاری ایک ویڈیو ہے ۔ مسٹر گاندھی نے یہ ویڈیو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ کیا ہے جس میں آسام میں زیر تعمیر ایک حراستی کیمپ کو دکھایا گیا ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے مسٹر گاندھی کو اس سال کا سب سے بڑا جھوٹا آدمی بتایا ہے جس کا زبردست جواب دیتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا "مسٹر مودی نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ہندوستان میں کہیں کوئی حراستی کیمپ نہیں ہے ۔اس کے بعد میں نے ٹویٹ کیا اور آپ سب نے اس ویڈیو کو دیکھا ہے ۔ یہ حراستی کیمپ کا ویڈیو ہے ۔ اسے دیکھ کر آپ ہی طے کریں کہ جھوٹ کون بول رہا ہے ۔ راہل گاندھی نے شہریت ترمیمی قانون کے سلسلے میں مسٹر مودی کو نشانہ بنایا اور اسے نوٹ بندی سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے غریبوں کو بہت نقصان ہوگا۔ مودی حکومت کے اس فیصلے کا فائدہ صرف مسٹر مودی کے 15 قریبی کاروباری دوستوں کو ملے گا۔انہوں نے کہا "یہ پورا تماشا چل رہا ہے اور یہ نوٹ بندي 2 ہے ۔ اس سے غریبوں کو زبردست نقصان ہوگا۔ غریب نوٹ بندي بھول جائے گا کیونکہ اس سے اس کو نوٹ بندي سے دوگنا دھچکا لگنے والا ہے ۔اس میں ملک کے ہر غریب سے کہا جائے گا کہ آپ ہندوستانی ہیں یا نہیں اس کا ہاں یا نہ میں جواب دو لیکن ان 15 دوستوں کو کوئی دستاویز نہیں دکھانا پڑے گا۔ دوسرا سارا کا سارا پیسہ مسٹر مودی کے ان 15 دوستوں کی جیب میں جائے گا