لازوال ڈیسک
جموں//وائس چیئر پرسن کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ ( کے وی آئی بی ) ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی او رجموںوکشمیر میں کے وی آئی بی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر اور ڈاکٹر بٹ نے ہنرمندوں کی کپسٹی بلڈنگ سے متعلق کئی معاملات پر بات چیت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کھادی و دیگر دیہی صنعتوں کی بدولت دیہی عوام کے روزگار کے علاوہ اُن کی بہبودی کے اِمکانات روشن ہے اس لئے اس صنعت کے فروغ کی طرف خصوصی توجہ دی جانی چاہیئے۔