دیپک شرما
کشتواڑ ؍؍کشتواڑ میں نہر نائی گڈ کا خواب کئی سالوں بعد ہوا پورا ، بتایا جاتا ہے کہ نہر نائی گڈ کا پانی گذشتہ کئی سالوں سے سیاسی لیڈران اس سکیم کے تحت ووٹ بنک بنا رہے تھے پر ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے دن رات محنت کر کے کشتواڑ کے عوام کو پانی پہنچانے میں کامیاب ہوئے حالانکہ اس سکیم کو چند سیاسی لیڈران نہیں پہنچانا چاہتے تھے پر محکمہ پی ایچ ای کو ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کی زیر نگرانی و سخت ہدائت پر دن رات ایک کر کے اس سکیم کو کامیاب بنایا اور کشتواڑ میں پانی پہنچایا ، مقامی لوگوں نے نمایندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا کی کوشش سے آج کشتواڑ قصبہ کے لوگوں کو روزانہ پانی مل رہا ہے ، حالانکہ کشتواڑ کے لوگ ہر ہفتہ ہا روزانہ قصبہ کشتواڑ میںپانی کی قعلت پر احتجاج کر تے رہتے تھے پر اس بار لوگوں کو پانی کی پریشانی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دور کیا ہے ۔ ایکسین پی ایچ ای نند کشور گفتا سے نمایندہ نے جانکاری لی جس میں ایکسین نے کہا کہ نہر نائی گڈ کا پانی ابھی فلٹر پلانٹ میں پہنچایا گیا ہے اور فلٹر پلانٹ سے کچھ ہی علاقہ میں پانی دیا گیا ہے پر بہت جلد قصبہ کے تمام علاقہ میں پانی پہچایا جائے گا ، مزید کہا کہ کشتواڑ کے لوگوں کو پانی کی پریشانی سے ہمیشہ کے لئے نجات ملے گی اور ہر گھر کو پانی پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔