منڈی جالیاں کی عوام نے محکمہ بجلی کیخلاف پھرکیا زوردار احتجاج

0
0

کہا 70 گھروں کو بجلی کیوں نہیں ؟کیا قصور ہے ان کا جو سڑکوں پہ اُترنے کیلئے کیامجبور
ریاض ملک

منڈی ؍؍ منڈی کی اعظم اباد پنچائیت کے جالیاں علاقع میں گزشتہ کئی روز سے بجلی کی خستہ حالی اوربجلی ٹرانسفارمر کے جل جانے سے جالیاں کے قریب 70 گھر گزشتہ ڈیڑ ماہ سے بجلی سے محروم ہیں – ہیڈ کواٹر سے 4 کلو میٹر کی جس کی وجہ سے جالیاں کے مقام پر محکمہ بجلی کے خلاف زور دار احتجاج کیا گیا جس میں جالیاں کی عوام نے اج صبح ہی منڈی ساوجیاںع سڑک کو بند کرکے احتجاج کیا ۔ان کا کہناتھا کہ گزشتہ کئی روز سے بجلی ٹرانسفارمر جلاہوا ہے۔محکمہ والے آتے ہیں اور دیکھ کر چلے جاتے ہیں ۔ روز سے بجلی کی ناقص کارکردگی اور آنکھ مچولی سے عوام کو سخت پریشانیوں سے دوچار ہوناپڑ رہاہے۔اس موقع پر تحصیلدار منڈی نے جاکر عوام کو یقین دلایاکہ ان کی مشکلات کا حل جلد از جلد کیا جائے گا اور محکمہ بجلی کو اس حوالے سے جلد موقع پر بھیج کر ٹرانسفارمر کی مشکلات کو حل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے خواجہ محمد یونس اور ہاجرہ بیگم نے ذرایع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ڈیڑ ھ ماہ سے بجلی محکمہ کی جانب عوام جالیاں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جارہاہے۔70 گھروں پر مشتمل اس محلہ جالیاں کا بجلی ٹرانسفارمر ڈیڑ ماہ سے جلاہواہے۔ عوام سے بجلی بل ہرماہ ادائیگی کے بعد بھی بجلی سے محروم رکھاجارہاہے۔بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ بھی گھپ اندھرے نے عوام کو سخت پریشان کیا ہواہے۔کئی بار محکمہ کے اعلی آفیسران سے گزارشات بھی کی لیکن کسی نے بھی عوام کی پریشانی کو حل کرنے کی فکر نہیں کی۔ اس موقع پر مردوخواتین کافی تعداد میں موجود رہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہول یادو سے اپیل کی ہے کہ وہ محلہ جالیاں کے ساتھ محکمہ بجلی کی جانب سے ہورہی ناانصافی کا فوراً نوٹس لیں – تاکہ عوام کو انصاف مل سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا