300خواتین کاسیلف ہیلپ گروپ 410آنگن واڑی مرکزکیلئے غذائی اجناس تیارکررہاہے

0
0

90لاکھ روپے جمع کرکے فیکٹری کاقیام عمل میں لایا،چندہی ماہ میںکارخانہ منافع بخش بن گیا
جان محمد

بارہ بنکیضلع بارہ بنکی کے گاﺅں ممارکھپور،بلاک سدھورمیں خواتین انا پرشن پرین مہیلا اسمال اسکیل انڈسٹریز پلانٹ قائم کرکے اپنی تقدیراپنے ہاتھوں سے لکھ ڈالی اور آج ان کی دانشمندانہ شراکت نے خودکفالت کے سکون تک پہنچایاجہاں سے وہ ایک خوشحال زندگی اورروشن مستقبل کیلئے پراُمید ہیں ۔قریب300خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں نے مل کررقم جمع کی اورقریب90لاکھ روپے کی لاگت سے انا پرشن پریرنا مہیلا لیولی ہُڈمشن شروع کیا جس کے تحت بارہ بنکی کے دوبلاک مسولی اور بتلی بلاک کے410آنگن واڑی مرکزمیں استعمال ہونے والاتمام طرح کاراشن ودالیں وغیرہ ہیں سے پیک ہوکرمہیاکرائی جاتی ہیں۔20خواتین کو یہاں کام کیلئے منتخب کاگیاہے جومحنت کیساتھ اپنی روزی رٹی کمارہی ہیں اور تمام سیلف ہیلپ گروپوں کوایک منافع بخش اِدارے کی جانب گامزن کئے ہوئے ہیں۔ اس فیکٹری سے 6 ماہ سے 3 سال کی عمر کے بچوں کے لیے نسخہ،6 سال تک کے بچوں، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کے لیے آٹا،بسن کا حلوہ، برفی اور مونگ دال ،کھچڑی اور غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے توانائی سے بھرپور کھیر کے اجزاءتیارکئے جاتے ہیں۔گذشتہ برس یہاں ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ نے اپنے ایک دورے کے دوران ان کے کام کاج سے متاثرہوتے ہوئے انڈسٹری سنٹر کو شمسی توانائی سے چلانے کا یقین دلایا اور گروپ کی خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے میں بہتر کوششیں دیکھنے میں آئیں، آج خواتین کسی بھی لحاظ سے مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔ سیلف ہیلپ گروپ کی طرف سے قائم کردہ انا پرشن پرین مہیلا اسمال اسکیل انڈسٹریز پلانٹکے دورے کے دورا ن وہاں کے انچارججتن پٹیل نے بتاےاکہ بجلی کی فراہم میں کوتاہی کی وجہ سے ان کاکام متاثرہوتاہے لیکن حکومت نے انہیں شمسی تونائی پروجیکٹ قائم کرنے کی یقین د ہائی کرائی ہے جس سے یقینااُن کی مشکلات کم ہونگی اور وہ منافع بخش اِدارہ بن جائیگا۔اُنہوں نے بتاےاکہ 24گھنٹوں میں5ٹن پیداوارہوتی ہے لیکن بجلی کٹوتی کی وجہ سے یہ 4ٹن تک محدودہوجاتی ہے ۔دیدی ممتاورمانے جموں وکشمیرکے صحافیوں کو بتاےاکہ چونکہ یہ فیکٹری ابھی گذشتہ برس نو جون کو ہی شروع کی گئی ہے ،ابھی اس کاشروعاتی دورہے جہاں اِسے قدم جمانے میں وقت لگے گا لیکن حکومت اُن کے حوصلے بڑھارہی ہے اور سولرپلانٹ کی منظوری اس ضمن میں ایک انتہائی خوشآئندقدم ہے جس کے قیام سے فیکٹری کی آمدنی بڑھ گی اوراخراجات کم ہونگے۔ گروپ جس نے بتایا کہ اس انڈسٹری کی لاگت 90لاکھ روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ اس گروپ کے ذریعے تمام ممبران خود کفیل ہوئے ہیں اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا