پہاڑی قبائل نے مودی حکومت کا شکریہ ادا کیا
محمد بشارت
کوٹرنکہ؍؍ پہاڑی قبائل کو ایس ٹی کا درجہ دینے کی یقین دہانی کرانے کے بعد قبائل نے نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگ بھگ 3دہائیوں کے بعد ان کیساتھ انصاف کرنے کی یقین دہانی بھاجپا حکومت نے کروائی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک اور جموں وکشمیر میں آئی سابقہ تمام حکومتوں نے پہاڑ ی قبائل کو یکسر نظر انداز کیا ہوا تھا۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سابقہ تمام حکومتوں نے دفعہ 370اور 35A کی آڑ میں پہاڑیوں کے حقوق پامال کئے جبکہ پہاڑیوں کو صرف ووٹ بینک کے طورپر استعمال کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا کی مرکزی حکومت کی جانب سے پہاڑی طبقہ کو ایس ٹی کا درجہ کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دینے کا وعدہ کیا ہے جوکہ خوش آئند ہے۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کا خواب جلد ہی مکمل طورپر حقیقت تبدیل ہوگا ۔