اننت ناگ میں ڈی ایل آر سی میٹنگ

0
0

ڈسٹرکٹ کریڈٹ ایکشن پلان 2019-20کے تحت
ستمبر2019کی سہ ماہی تک 910.78کروڑ روپے پیشگی کے طور واگذار
لازوال ڈیسک
اننت ناگ؍؍ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر جو کہ ضلع سطح کی جائزہ ومشاورتی کمیٹی اننت ناگ کے چیرمین بھی ہیں نے آج ایک میٹنگ کے دوران ضلع میںڈسٹرکٹ کریڈٹ ایکشن پلان 2019-20کے تحت ستمبر2019ء کی سہ ماہی کے دوران بنکوں اورلائین محکموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران زراعت اور اس سے منسلک شعبوں،مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز اورترجیحی وغیر ترجیحی شعبوں کی پیش رفت اورحصولیابیوںکے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کے دوران بتایاگیا کہ ضلع میں کل ڈیپازٹ 511193لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے۔جب کہ مختلف سکیموں کے تحت ستمبر2019ء تک 355090لاکھ روپے پیشگی کے طور واگذار کئے گئے۔میٹنگ کے دوران مختلف محکموں کے تحت حصولیابیوں اورکارکردگی کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ ضلع میں اگلے ہفتے مزید4اے ٹی ایمز کا افتتاح کیاجائے گا۔میٹنگ میں جے ڈی پلاننگ ،اے ڈی جی ایم نبارڈ،لائین محکموں کے ڈسٹرکٹ آفیسران مختلف محکموں کے افسران،ڈائریکٹر آر ایس ای ٹی آئی، جے بنک کے کلسٹر ہیڈس اوردیگر مختلف بنکوں کے نمائندوں کے علاوہ دیگرمحکموں کے افسران بھی موجود تھے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا