گاندربل میں الیکٹورل لٹریسی کلبوں کا قیام

0
0

ضلع چنائو آفیسر نے میٹنگ میں جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
گاندربل؍؍ضلع چنائو آفیسر گاندربل حشمت علی خان نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں الیکٹورل لٹریسی کلبوں کے قیام کاجائزہ لیا۔الیکٹورل لٹریسی کلب ڈگری کالجوں،آئی ٹی آئیز اورایجوکیشنل انسٹچیوٹوں میں قائم کئے جارہے ہیں۔میٹنگ میں اے ڈی سی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر گاندربل،چیف ایجوکیشن آفیسر،سپر انٹنڈنٹ آئی ٹی آئی،پرنسپل پالی ٹیکنیک کالج اورڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران ڈی ای او نے ضلع کے تمام ایجوکیشنل انسٹچیوٹوں میں 28فروری2020ء یاا ِس سے پہلے الیکٹورل لٹریسی کلب قائم کرنے پر زوردیا۔انہوںنے کہا کہ اس مقصد کے لئے متعلقہ انسٹچیوٹوں میںفنڈس دستیاب رکھے جائیں گے تاکہ لازمی اقدامات کئے جاسکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا