سماگراہ شکھشاابھیان

0
0

محکمہ سکولی تعلیم نے تعلیمی نظام کو استحکام بخشنے کیلئے 74کروڑ روپے خرچ کئے
سریتا چوہان نے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سکولی تعلیم محکمہ نے جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کے تعلیمی نظام کو اُور زیادہ مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے سماگراہ شکھشا ابھیان کے تحت 74کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔اِن باتوں کا اِظہار سکولی تعلیم کی کمشنر سیکرٹری سریتا چوہان نے ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا جو سکیم کے تحت حاصل کی گئی طبعی و مالی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کی گئی تھی۔میٹنگ میں سکولی تعلیم جموں کے ناظم انورادھا گپتا ، سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا ارون منہاس ،ڈائریکٹر پلاننگ سکولی تعلیم ، متعلقہ انجینئر و افسران نے شرکت کی۔سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ نے ابھی تک مکمل کئے گئے کاموں اور اِن کاموں پر خرچ کئے گئے رقومات کی تفاصیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مالی سال کے دوران پروگرام کے تحت دس گرلز ہوسٹل ، 245 اضافی کلاس روم ، 11 کستوربا گاندھی بالکا ودھیالیہ ، 174 بونڈری وال اور 217 بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ۔کمشنر سیکرٹری نے سکولی تعلیم اور سماگراہ شکھشا کے سربراہان سے کہا کہ وہ اُن سکولوں کی فہرست تیار کریں جہاں ابھی تک رقومات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ترقیاتی کام رُکے پڑے ہیں۔اُنہوں نے مختلف ضلعوں میں اراضی سے متعلقہ معاملات حل کرنے کے لئے ایک کمیٹی کی تشکیل دی جس میں سکولی تعلیم اور سماگراہ شکھشا کے سربراہان کے علاوہ متعلقہ اضلاع کے اے سی آر ممبران ہو ں گے۔ اُنہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام جاری کاموں کو معیاد بند طریقے پر مکمل کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا