فاروق خان نے آثار شریف درگاہ حضرت بل کی فائیر سیفٹی آڈٹ کے احکامات دئیے

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آثار شریف درگاہ حضرت بل کی دیدہ ٔذیبی پر جاری کام میں سرعت لانے اور آثار شریف کی فائر سیفٹی آڈٹ کے احکامات دئیے ۔ مشیر موصوف نے صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان اور ایس ایس پی حسیب مغل کے ہمراہ آج آثارِ شریف حضرت بل پر حاضری دی ۔ اُنہوں نے کہا کہ آثار شریف آنے والے زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے اور درگاہ میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنے کے اقدامات کئے جانے چاہئیں ۔ مشیر موصوف نے آثارِ شریف پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے درگاہ کی کمیٹی کے تمام مطالبات پورا کرنے کا یقین دِلایا ۔ اِس موقعہ پر فاروق خان نے جموں کشمیر کی ترقی ، خوشحالی ، امن اور رواداری کیلئے دعا کی ۔ اُنہوں نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ جموں کشمیر کی ترقی کا خواب پورا کرنے کیلئے حکومت کو تعاون دیں ۔ اِس سے قبل مشیر موصوف نے چرچ لین سری نگر میں ایک عوامی دربار کے دوران لوگوں کے مسائل سُنے ۔ ہاوسنگ کالونی بمنہ کے باشندوں نے کالونی کا لِنک روڈ دوبارہ کھولنے کی مانگ کی ۔ نوگام سری نگر سے آئے ایک وفد نے ای ڈی آئی کی مختلف سکیموں کے تحت قرضوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔ وفد میں شامل نوجوانوں نے کہا کہ جموں کشمیر بنک کی نوگام شاخ کے اہلکار اس ضمن میں اڑچنیں پیدا کر رہے ہیں ۔ مشیر موصوف نے بینک کے چیئر مین سے اس سلسلے میں وضاحت طلب کی ۔ سری نگر میونسپل کارپوریشن اور دیگر کئی وفود نے بھی اپنے مسائل مشیر کی نوٹس میں لائے ۔ فاروق خان نے لوگوں کے مطالبات غور سے سُننے کے بعد اُن کے جائز مطالبات پورا کرنے کا یقین دِلایا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا