ٹرانسپورٹ کمشنر نے بااختیار کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی

0
0

جموں او رسری نگر شہروں میں بہت جلد ای ۔ رکشا چلائے جائیں گے:ڈاکٹر اویس احمد
آٹو رکشا والوں کو کرایہ کے میٹر نصب کرنے پر زور
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ٹرانسپورٹ کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے آج بااختیار کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے میں استحکام لانے کے اقدامات پر غور و خوض کیا گیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر گراجز ذاکر چودھری ، ایس ایس پی ٹریفک جموں جوگیندر سنگھ،ایڈیشنل سیکرٹری روڑ سیفٹی کونسل رومیش کمار بھٹ ، جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر گرمُکھ سنگھ ، آر ٹی او جموں دھننتر سنگھ ، چیف انجینئر میکنیکل جموں گگن جیوتی، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل میٹرولوجی منوج پربھاکر اور اے ٹی سی سورن سنگھ نے شرکت کی۔ٹرانسپورٹ نظام میں نئی گاڑیوں کو متعارف کرنے سے متعلق معاملات میٹنگ میں زیر غور آئے ۔ اِس دوران جموں اور سری نگر شہروں میں ای۔ رکشا خدمات کو متعارف کرنے کے معاملے کو بھی منظوری دی گئی۔اس قدم سے عام لوگوں کو مناسب کرایہ پر ٹرانسپورٹ سہولیت فراہم ہونے کے علاوہ جموںوکشمیر کے کئی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ کرنے کی سہولیت بھی دستیاب ہوگی۔ٹرانسپورٹ کمشنر نے آٹو موبائیل منیفکچرکمپنیوں کو ہدایت دی کہ وہ مرکزی وزارت برائے روڑ ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہ کی طرف سے جاری کئے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔اُنہوں نے یکم اپریل 2020ء سے جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں بی ایس ۔VI گاڑیوں کی ڈیلوری یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہیں بتایا گیا کہ بی ایس۔VI گاڑیوں کی فروخت کے لئے 31؍ مارچ 2020 ء تک اجازت دی گئی ہے۔ڈاکٹر اویس احمد نے یونین ٹریٹری کے ٹرانسپورٹروں سے اپیل کی کہ وہ حال ہی میں شروع کی گئی جموں اینڈ کشمیر ٹرانسپورٹ سبسڈی سکیم کا فائدہ اُٹھائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا