جموں وکشمیر میں ای ۔ٹینڈرنگ نظام کی صد فیصد عمل آوری
ای ۔ ٹینڈرنگ نظام شروع کئے جانے سے اَب تک 83,47,715روپے کے ٹینڈر اجرا ٔ کئے گئے
یواین آئی
جموں؍؍پروجیکٹوں کی عمل آوری اور ان پروجیکٹوں کے لئے اُن پروجیکٹوں کے لئے مواد کی حصولیابی میں ٹینڈرنگ کا عمل اہمیت کا حامل ہے۔ٹینڈرنگ کے عمل کے بغیر پروجیکٹوں کی عمل آوری ناممکن ہے ۔ اِس عمل سے جہاں معیاری مواد اور خدمات حاصل ہوتی ہیں وہیں مناسب نرخوں پر مواد حاصل کیا جاسکتا ہے۔جموںوکشمیر کی سرکار کاموں کے لئے باقی سرکاروں کی طرح ٹینڈر اجرا کرتی ہے۔ اس سے قبل اس عمل میں کافی وقت لگتا تھا۔لہٰذا 2011میں جموں وکشمیر کی حکومت نے ای ۔ ٹینڈرنگ کو لازمی قرار دیا اور اس کے لئے پانچ لاکھ روپے مختص رکھے گئے جس کو بعد میں 2015ء میں کم کر کے ایک لاکھ روپے کیا گیا۔اب تمام ٹینڈر این آئی سی کے پورٹل jktenders.gov.in پر دستیاب رہتے ہیں۔محکمہ خزانہ نے ای ٹینڈرنگ کی جموں وکشمیر میں عمل آوری کے تعلق سے کافی کامیابی حاصل کی۔ فائنانشل کمشنر فائنانس کی ہدایات کے مطابق دیگر محکموں کے افسران نے پچھلے ایک برس کے دوران اس سلسلے میں سو فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ہر کسی رجسٹرڈ ٹینڈر دہندہ کو آگ اِن آئی ڈی فراہم کیا جاتا ہے جس کے ذریعے وہ پورٹل تک پہنچتے ہیں۔اِس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ پورٹل پر دستیاب کسی بھی جانکاری کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔مالی سال 2011-12 میں 7769 لاکھ روپے لاگت والے 710 ٹینڈر اجرا کئے گئے جب کہ اس برس نومبر کے آخر تک 921154لاکھ روپے مالیت کے 27,989 ٹینڈر اجرا کئے جاچکے ہیں جو اس نظام کی کامیابی کی جیتی جاگتی داستان ہے۔اس نظام کو شروع کئے جانے سے اب تک مذکورہ پورٹل پر 83,47,715لاکھ روپے مالیت کے کل 1,54,701ٹینڈر اَپ لوڈ کئے گئے اور اس طرح جموں وکشمیر کو ملک میں نواں مقام حاصل ہوا۔ کتوبر 2019ء میں مختلف محکموں نے 4279ٹینڈر اس پورٹل پر اَپ لوڈ کئے ۔اَب تک ضروری اسناد حاصل کرنے کے بعد تقریباً50,000 ٹینڈر دہندگان نے پورٹل پر رجسٹریشن کی ہے۔ یہ رجسٹریشن دو برس کے لئے اجرا کی جاتی ہے۔سال 2011-12 ٹینڈر دہندگان کی تعداد 7511تھی ،2013-14ء میں اس میں مزید 7421 ٹینڈر دہندگان کا اضافہ ہوا ، 2015-16ء میں 12,262 اور سال 2017-18ء میں مزید 15,663 دہندگان کا اضافہ ہوا۔ ٹینڈر دہندگان کی تعداد ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔ اِس کے علاوہ بیرون ریاستی ٹینڈر دہندگان کی رجسٹریشن کا مد بھی پورٹل پر دستیاب رکھاگیا ہے ۔ اِس پروگرام کی مالی حیثیت کا نظام خزانہ محکمہ سنبھالتا ہے جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمہ کو ا س پروگرام کی عمل آوری کا ذمہ سونپا گیا ہے ۔تاہم محکمہ خزانہ نے دستیاب مصنوعات کی حصولیابی گورنمنٹ ای۔ مارکیٹنگ ( جی ای ایم ) سے لازمی قرار دیا گیا ہے ۔جی ای ایم مقررہ سپلائیروں کے لئے ایک وسیع پلیٹ فارم بنایا گیا ہے جہاں حکومت کے ساتھ کاروبار کرنے والے کے لئے کوئی رُکاوٹ موجود نہیں ہے۔ اس وقت 7,400مصنوعات 150 مصنوعات زمروں میں رکھے گئے ہیں اور ٹرانسپورٹ خدمات مرکزی حکومت کے ایکسپنڈیچر شعبے کے جی ای ایم پورٹل پر دستیاب ہے ۔جی ای ایم مکمل طور پر بغیر کاغذ، بغیر رقومات اور سسٹم ڈرائیون ای ۔ مارکیٹ بنایا گیا ہے جو کم از کم انسانی مداخلت کے بغیر عام استعمال کی چیزوں اور خدمات کی حصولیابی ممکن بنا چکا ہے ۔اس نظام کے تحت چیزوں / خدمات کی انفرادی زمروں کے تحت مصنوعات کی فہرست فراہم ہوتی ہے۔اس کے علاوہ شفافیت اور خریداری کا آن لائن آسان طریقہ کار فراہم کیا گیا ہے ۔اِس نظام کی بدولت جموں وکشمیر کا کلہم ترقیاتی منظرنامہ اثر انداز ہوگا۔