ضلع پونچھ کی سب سے طویل منڈی پھاگلہ سڑک کی تعمیر کب مکمل ہوگی

0
0

منڈی تحصیل کو مغل روڈ  بفلیاز تک ملانے والی  سڑک گزشتہ کئی سالوں سے تشنہ تکمیل
ریاض ملک

منڈی؍؍محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے زیر اہتمام پونچھ کی سب سے زیادہ طویل سڑک جو منڈی تحصیل کو بائیلہ فتح پور پھاگلہ سے ہوتے ہوے مغل روڈ کے ساتھ ملاتی ہے- جس کا کام گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے ہاتھ میں لیا ہے-اور دونوں جانب سے سڑک کی زمین کٹائی بھی قریب قریب مکمل پی چکی ہے- لیکن اج کئی سال گزر جانے کے بعد بھی تعمیر مکمل نہیں ہوئی ہے – اور منڈی تا فتح پور سیڑھی خواجہ تک بھی سڑک کی حالت خستہ حال ہوچکی ہے – جس کی وجہ سے عوام پریشان ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ بڑے بڑے کھڈے پڑے ہوے ہیں۔ سڑک کی اس خستہ حالت کی وجہ سے کئی بار حادثات بھی رونما ہوے ہیں۔ لیکن محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور انتظامیہ کو کوئی پرواہ نہیں۔ اس موقع پر ممبر پنچائیت بائیلہ نیاز احمد نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس خستہ حال سڑک پر کھبی بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔ لیکن انتظامیہ کو ٹس سے مس نہیں انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی جانب سے کئی بار ضلع انتظامیہ کے سامنے اس بات کو رکھا گیا لیکن انہوں نے اس بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا ہے- انہوں نے کہا کہ ایک  طرف مرکزی سرکار بڑے بڑے دعوے کررہی کہ ہم نے ہندوستان کے کونے کونے میں سڑکوں کے جال بچھائے ہیں۔ لیکن یہ دعوے زمینی سطہ پر بے بنیاد اور کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے کہا کہ ضلع پونچھ کے تمام تر دیہی علاقاجات سڑک سے محروم ہیں۔  مقامی لوگوں نے کہا کہ آئے روز یہاں کئی دلدوز حادثے پیش آتے رہے لیکن اس کے باوجود بھی اس سڑک کا کام پورا نہیں کیا گیا۔ اور کئی جگہوں سے سڑک بارشوں کی وجہ سے گر گئی ہے۔ اور ڈرائیور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر گاڑیاں چلا رہے ہیں۔ پنچ بائیلہ نیاز احمد نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد  سڑک پر بلاک ٹاپ ڈالی جائے اور اس کا کام مکمل کیا جائے ورنہ اگر اس کہ بعد کوئی بھی حادثہ پیش آیا تو اس کی ذمہ دار ضلع انتظامیہ و مرکزی سرکار ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا