’جھوٹ، جھوٹ، جھوٹ‘

0
0

آر ایس ایس کا پردھان منتری بھارت ماتا سے جھوٹ بولتا ہے: راہل گاندھی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے نظربندی کیمپوں کے سلسلے میں غلط معلومات دینے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی پر زبردست حملہ کیا اور کہا کہ حکومت خود پارلیمنٹ میں ایسے سنٹر ہونے کی بات تسلیم کرتی ہے مسٹر گاندھی نے جمعرات کے روز ٹویٹر پر مسٹر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا "آر ایس ایس کا وزیر اعظم بھارت ماتا سے جھوٹ بولتا ہے۔ ‘ اس کے ساتھ یہی ٹیگ بھی ہے جس میں تین بار جھوٹ، جھوٹ، جھوٹ لکھا ہے۔ کانگریس مسلسل الزام لگا رہی ہے کہ حکومت نظربندی کیمپوں کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے۔ مسٹر گاندھی نے اس سلسلے میں مسٹر مودی پر یہ حملہ رام لیلا میدان میں ان کی تقریر پر کیا ہے جس میں وزیر اعظم نے نظربندی کیمپ نہ ہونے کی بات کہی ہے۔کانگریس لیڈر نے اس ٹویٹ کے ساتھ ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں ریاستی قومی شاہراہ 46 کی تصویر اور سنگ میل ہے۔ میل کے پتھر میں ناٹیا کو تین کلومیٹر دور بتایا گیا ہے۔ ناٹیا آسام میں ہے اور وہاں نظربندی کیمپ کی تعمیر چل رہی ہے۔پارٹی نے بھی نظربندی کیمپوں کے سلسلے میں مسٹر مودی پر حملہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا "وزیر اعظم سے امت شاہ تک سبھی کے جھوٹ بے نقاب ہو چکے ہیں۔نظربندی کیمپوں کی حقیقت پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ہے، جو خود وزارت داخلہ نے پیش کی ہے۔ اپنے ہی سچ کو کب تک جھوٹ کے لباس میں رکھے گی یہ بی جے پی حکومت۔ "پارٹی نے کہا ہے کہ نظربندی کیمپوں کے سلسلے میں وزارت داخلہ نے پارلیمنٹ میں معلومات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ آسام میں چھ نظربندی کیمپ ہیں جن میں 1133 افراد کو حراست میں رکھا گیا ہے۔ ان کیمپوں میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے رہنے والے قیدیوں کی تعداد 769 ہے جبکہ تین سال سے زیادہ وقت ان کیمپوں میں گزارنے والے قیدیوں کی تعداد 335 ہے۔شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور مرکز کی مودی حکومت اس پر جھکنے کو قطعی تیار نہیں ہے۔ وہیں، وزیر اعظم نریندر مودی پر اس سے متعلق غلط اعداد و شمار پیش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے این آر سی اور ڈٹینشن سینٹر پر وزیر اعظم مودی کے جھوٹ کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’آر ایس ایس کا وزیر اعظم بھارت ماتا سے جھوٹ بولتا ہے۔‘‘دراصل دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا تھا کہ ملک میں کوئی ڈٹینشن سینٹر نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کچھ لوگ ڈٹینشن سینٹر کے حوالہ سے ملک میں جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ تبھی سے وزیر اعظم نریندر مودی پر جھوٹ بولنے کے الزام عائد ہو رہے ہیں۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا تھا، ’’جو لوگ غفلت پھیلا رہے ہیں، ان سے میں کہوں گا کہ شہری نکسلائیوں کے ذریعہ پھیلائی گئی ڈٹینشن سینٹر کی افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے، یہ افواہ بدنیتی اور ملک کو تباہ کرنے والی سوچ سے پْر ہے۔‘‘وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں خود آسام میں بنے ڈیٹینشن سینٹر کو لے کر معلومات دی تھی، راہل گاندھی نے اسی معاملے پر پی ایم مودی پر نشانہ لگایا ہے اور انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں نریندر مودی کو ’آر ایس ایس کا وزیر اعظم‘ قرار دیا ہے۔دہلی کے رام لیلا میدان میں بی جے پی کی ریلی کے بعد، پی ایم مودی پر حراستی مرکز کے بارے میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ وزیر اعظم مودی اور ان کی حکومت پر ملک بھر میں شدید تنقید کی گئی۔ کیونکہ وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں ہی آسام میں موجود حراستی مرکز کے بارے میں معلومات دی تھیں۔ راہل گاندھی نے اس معاملے پر پی ایم مودی کو نشانہ بنایا ہے اور انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں نریندر مودی کو آر ایس ایس کا وزیر اعظم بتایا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا