یواین آئی
راولپنڈی؍؍پاکستان کے دیوا سیکٹر میں جمعرات کی صبح ہندوستانی فوجیوں کی کارروائی میں دو پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے ۔‘جیو نیوز’ نے پاکستانی فوج کی میڈیا ونگ انٹر سروس پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر ) کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے ۔آئی ایس پی آر نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں جن کی شناخت نائب صوبیدار کندیرو اور سپاہی محمد احسان کے طور پر کی گئی ہے