منشیات کی طرف نوجوانوں کا بڑھتا رجحان باعث تشویش

0
0

منشیات کے خاتمہ کیلئے انتظامیہ کو خاطر خواہ اقدامات اٹھانے چاہئے:شوکت چوہدری
ناظم علی خان

مینڈھر؍؍ منشیات کی طرف نوجوانوں کے بڑھتے رجحان پر تشویش کاا اظہار کرتے ہوئے سرپنچ ایسو یشن مینڈھر کے صدر شوکت چو ہد ری نے اس بات پر زور دیا کہ منشیات کے خاتمہ کیلئے انتظامیہ کو خاطر خواہ اقدامات اٹھانے چاہئے ۔ اسی دوران انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو منشیات کے لت سے بچانے کیلئے ان پر نظر بنائے رکھیں ۔ شوکت چودھری نے کہا کہ خطہ پیر پنجال میں منشیات کی طرف نوجوان نسل کے برھتا رجحان کافی تشویش ناک ہے اور اس پر روک لگانے کی اشد ضرورت ہے ۔ سرکار کی نوجوانوں کے تئیں غیر سنجیدگی اور بے روز گاری کو منشیات کے بڑھتے رجحان کیلئے ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے چودھری نے کہا کہ راجو ری اور پونچھ میں منشیات کے مکمل خاتمہ کیلئے سرکار کو خاطر خواہ اقدامات اٹھانے چاہئے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈرگ ڈی ایڈکشن سنیٹروں کا قیام عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی کونسلنگ کی انتہائی ضرورت ہے تاکہ وہ منشیات کے اس لت سے خود کو بچا سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ آنے والے نوجوان نسل کو تباہی سے بچانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوا ن نسل کو منشیات کے لت سے بچانے کیلئے کارروائیاں شروع کرنی ہوگی ۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ منشیات کے مکمل خاتمہ کیلئے فوری طور اقدامات اٹھائیں تاکہ ہماری نوجوان نسل کو تباہ ہونے سے بچایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا