لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍جموںوکشمیر ہائی کورٹ کے جج ، چیئرمین ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی ، چیئرمین جوینائل جسٹس کمیٹی ، ممبر آئی ٹی کمیٹی اور ممبر نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی جسٹس علی محمد ماگر ے نے آج ڈسٹرکٹ جیل کٹھوعہ اور سب جیل ہیرا نگر کا دورہ کیا۔اِس موقعہ پر ڈی جی جیل خانہ جات ، فائر اینڈ ایمرجنس سروسز وی کے سنگھ ، ایس ایس پی کٹھوعہ سردر پاٹل اور سیکرٹری ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی عبدالناصر بھی موجود تھے۔جسٹس ماگرے نے اِس موقعہ پر قیدیوں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں دستیاب مختلف سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اُنہوں نے قیدیوں کو ہر طرح کی قانونی امداد مہیا کرانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے ڈی ایل ایس اے اور ایچ سی ایل ایس سی کے سیکرٹری پر زور دیا کہ وہ لیگل ایڈ کیسوں اور لیگل ایڈ حاصل کرنے والوں کے مابین بہتر رابطے اور اشتراک کو برقرار رکھیں۔جسٹس علی محمد ماگر ے نے اِس موقعہ پر صحت محکمہ کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ماہر ڈاکٹر مختلف جیلوں کا دورہ کر کے قیدیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کریں