مرکز کی بدولت مربوط بیماری نگرانی نظام کو فروغ حاصل ہوگا۔ اَتل ڈولو
لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت نے جموں وکشمیر میں بیماریوں کی تشخیص سے متعلق نظام کو تقویت بخشتے ہوئے نیشنل سینٹر فار ڈزِیز کنٹرول سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ سینٹر وجے پور یا چواڑی میں قائم کیا جائے گا۔بہتر مقامات ہونے کی بنا پر اُن دو جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ وہاں این سی ڈی سی قائم کیا جاسکے۔فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولونے آج وِجے پور اور چواڑی کا دورہ کیا اور مرکز کے لئے بہتر جگہ کی نشاندہی کے امور کا جائزہ لیا ۔ اِن کے ہمراہ صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما او رکئی دیگراَفسران بھی تھے۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ این سی ڈی سی جموں و کشمیر اور مرکز کے درمیان ایک رابطہ کا کام کرے گا اور مختلف قسموں کی بیماریوں پر قابو پانے سے متعلق اقدامات میں تیزی لانے میں مدد ملے گی۔اِس تعلق سے وزارت صحت و خاندانی بہبود سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جے کرن نے حال ہی میں جموں کا دور ہ کرکے اس معاملے پر فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تھا۔