ملک میں اب بی جے پی کی حکومتیں جارہی ہیں :گہلوت

0
0

سیکر؍؍راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے وزیراعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ پر لوگوں کوگمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ملک کے عوام اب بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )کی اصلیت سمجھ چکے ہیں اور ایک کے بعد ایک اسکی حکومتیں جارہی ہیں ۔مسٹر گہلوت آج سیکر ضلع کے پلسانا میں کانگریس لیڈر نارائن سنگھ سے متعلق ایک تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے ۔انھوں نے کہاکہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ ملک کو گمراہ کررہے ہیں جبکہ ملک کا کسان تکلیف میں ہے ۔کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے ،نوجوانوں کو ملازمت دینے ،کالادھن واپس لانے سمیت کئی وعدے کیے لیکن آج کسان خودکشی کررہے ہیں ،لوگوں کو ملازمتیں جارہی ہیں ،کاروبار ٹھپ پڑے ہیں ،کالادھن واپس لانے کا نام ہی نہیں لیاجارہاہے ۔ملک میں ایسے حالات پیداہوگئے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی قانون پر ملک میں آگ لگی ہوئی ہے ۔انھوں نے کہاکہ ملک کے عوام بی جے پی کی اصلیت جان چکے ہیں اور اب ملک میں اسکا صفایاہونے لگاہے ۔انھوں نے کہاکہ راجستھان ،مدھیہ پردیش ،مہاراشٹر سمیت کئی جگہ کانگریس کی حکومتیں بنیں اور اب جھارکھنڈ میں 29تاریخ کو کانگریس اتحاد کی حکومت بننے جارہی ہے جبکہ بی جے پی کی ایک کے بعد ایک سرکاریں جارہی ہیں ۔ وزیراعلی نے کہاکہ راجستھان میں انکی حکومت حساس ،شفاف اور جوابدہ ہے اور ہر طبقہ کی ترقی کے لیے کام کررہی ہے اور عوام کی امیدوں پر کھری اترے گی ۔انھوں نے کہاکہ کانگریس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے ۔انھوں نے کہاکہ انکی حکومت لوگوں کو پوری بجلی دے رہی ہے اور پانچ سال تک بجلی کی شرح میں اضافہ نہ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے ۔کسانوں پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑنے دیاجائیگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا