یوگی حکومت بے قصوروں کی مدد کرے :مایاوتی

0
0

لکھنؤ؍؍ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے شہریت(ترمیمی)قانون کی مخالفت کے دوران اترپردیش میں پھوٹ پڑنے والے تشدد کی غیر جانبدرانہ جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے بے قصوروں کی مدد کے لئے حکومت کو آگے آنے کی اپیل کی ہے ۔محترمہ مایاوتی نے بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا‘‘ سی اے اے اور این آر سی مخالف تشدد میں سب سے زیادہ یو پی میں مظاہرین مارے گئے ہیں جس کی صحیح جانچ۔پڑتال کر کے اور ان میں جو افراد بے قصور ہیں ان کی مدد کے لئے حکومت آگے آئے تو یہ بہتر ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ جمعرات کو لکھنؤ میں شہریت(ترمیمی)قانون کی مخالفت کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا جس کے بعد میرتھ،کانپور، بجنور سمیت دیگر اضلاع میں پرتشدد واردات میں 17 افراد کی موت ہوگئی تھی۔ حکومت نے تشدد میں شامل افراد کی شناخت کرکے نقصانات کی تلافی کے لئے ان کے املاک کو ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا