پونے ہاف میراتھن میں تیرتھا پون نے کورس ریکارڈ بنایا

0
0

پونے ، 24 دسمبر (یواین آئی) تیرتھا پون نے پونے ہاف میراتھن میں نیا کورس ریکارڈ بناتے ہوئے کامیابی حاصل کی جبکہ خاتون زمرے میں سوات گڈھاوے نے خطاب جیتا۔ اس دوڑ میں 20،000 سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ بجاج ایلیانج پونے ہاف میراتھن میں تیرتھا پون (1:05:54) نے پردیپ سنگھ کے (1:06:08) کورس ریکارڈ کو سدھارا اور 21.1 کلومیٹر زمرے میں کامیابی حاصل کی۔ اسی زمرے میں مان سنگھ 1:07:15 وقت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور وکرم بی نے 1:07:47 کے وقت کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کے زمرے میں سوات گڈھاوے 1:20:23 وقت کے ساتھ فاتح رہی جبکہ جیوتی گاوٹے اور نائک کرڈک 1:21:28 اور 1:23:38 کے وقت کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ ریس اتوار کو ہوئی۔ ہاف میراتھن میں دونوں حصوں کے فاتحین کو 75 ہزار، دوسری پوزیشن پر رہنے والے کو 50 ہزار اور تیسرے کو 30 ہزار روپے کی انعامی رقم ملی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا