یو این آئی
حیدرآباد//تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ریاست کے عوام کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے پیام میں وزیراعلی نے کہاکہ یسوع مسیح کی یوم پیدائش جنہوں نے ہمیں محبت اورہمدردی سکھائی،دنیا بھر میں مسرت کے ساتھ منائی جاتی ہے ۔مسٹر راو نے عوام پر زور دیا کہ وہ خوشی کے ساتھ کرسمس منائیں۔