تنویر پونچھی
پونچھ؍؍ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر پونچھ راہل یادو نے آج گرو گووند سنگھ جی کی سالگرہ کے موقع پر منائے جانے والے آئندہ گرو پورب کے انتظامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اجلاس طلب کیا اجلاس میں سی ایم او پونچھ ، تحصیلدار حویلی ، ایکسین ایگزیکٹو ایجنسیوں ، سی ای او بلدیہ ، پولیس کے نمائندے ، سول سوسائٹی کے ممبران ، ممتاز شہری اور مذہبی سربراہان نے شرکت کی اجلاس کو بتایا گیا کہ نگر کیترن 31 دسمبر کو ہوگا ، اس کے بعد گوروراب 2 جنوری ، 2020 کو ہوگا اجلاس کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامیہ کے ساتھ بلاتعطل بجلی اور پانی کی فراہمی کے مطالبات کو پیش کیا گیا۔ڈی ڈی سی نے پونچھ کے تمام گرودواروں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جو اس موقع پر سکھ عقیدت مندوں کا زبردست اجتماع دیکھ رہے ہیں ڈی ڈی سی نے متعلقہ افسران کو صحت کی سہولیات ، واٹر ٹینکرز ، صفائی ستھرائی ، سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے گرودواروں کی طرف جانے والے راستوں پر اسٹریٹ لائٹ کی مرمت کی ہدایت کی۔ ڈی ڈی سی نے پیرامیڈک عملہ کے ساتھ ایمبولینسیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔