حکومت دیہی ترقی کے منظر نامے میں مثبت تبدیلی لانے کی وعدہ بند ۔ سیکرٹری دیہی ترقی

0
0

لازوال ڈیسک
سانبہ ؍؍سیکرٹری دیہی ترقی اور پنچائتی راج شیتل نندا نے آج گورنمنٹ مڈل سکول تھلوری وجے پور میں ایک بونڈری وال کا افتتاح کیا ۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر دیہی ترقی و پنچائتی راج سدھرشن کمار بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ یہ بونڈری وال 15 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے ۔ بعد میں دیہی ترقی محکمے کی طرف سے ایک ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا جس میں محکمہ کی سکیموں اور فلاحی پروگراموں کو اجاگر کیا گیا تھا ۔ اس موقعہ پر شیتل نندا نے کہا کہ ضلع کے کاموں کو کیپکس بجٹ کے تحت ترجیحات میں رکھا گیا ہے تا کہ کاموں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ روز گار کے وسائل بھی پیدا کئے جا سکیں ۔ اس موقعہ پر مقامی آبادی نے اپنے اپنے مسائل کو بھی اجاگر کیا ۔ بعد میں مہمانِ خصوصی نے سکولی بچوں میں انعامات اور مومنٹوز تقسیم کئے ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم سی پی کوتوال اور کئی محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا