لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے ۔ کے ۔ شرما نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو کرسمس کے مقدس موقعہ پر مبارک باد دی ۔اپنے ایک پیغام میں مشیر موصوف نے اُمید ظاہر کی کہ اس مقدس موقعہ کی بدولت جموںوکشمیر میں امن اور خوشحال کا دور دورہ ہوگا۔اِس کے علاوہ آپسی بھائی چارے اور میل میلاپ کے رشتوں میں بھی مضبوطی آئے گی۔اُنہوں نے کہا کہ خطے میں بلالحاظ مذہب و ملت لوگوں میں اخوت ، محبت و شفقت کے جذبے ہمیشہ سے ہی کار فرما رہے ہیں۔کے کے شرما نے حضرت عیسیٰ ؑ کی عظیم تعلیمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی تعلیمات آج کے دور میں بھی ہمارے لئے مشعل راہ ثابت ہوں گی۔