کشمیر: سری نگر۔جموں قو می شاہراہ درماندہ گاڑیوں کے لئے ہی کھلی

0
0

یو این آئی

سری نگر؍؍ وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی قریب تین سو کلومیٹر لمبی سری نگر۔جموں قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر مرمتی کام جاری رہنے کی وجہ سے منگل کے روز بھی صرف درماندہ گاڑیوں کی نقل و حمل ہی جاری رہی۔بتادیں کہ سری نگر۔جموں قومی شاہراہ پر جمعہ کے روز اس وقت ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند کی گئی تھی جب برف باری اور بارشوں کی وجہ سے کئی مقامات پر بھاری بھرکم مٹی کے تودے گر آئیتھے تاہم پیر کے روز شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو اپنے اپنے منزلوں کی طرف چلنے کی اجازت دی گئی تھی۔ادھر لییہ۔ سری نگر شاہراہ اور تاریخی مغل روڑ ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے مسلسل معطل ہیں۔ہائی وے ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ سری نگر۔ جموں قومی شاہرا ہ پر کئی مقامات پر مرمتی کام جاری ہے جس کے باعث منگل کے روز بھی شاہراہ پر صرف درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ پہلے شاہراہ پر درماندہ گاڑیاں اپنے اپنے منزلوں کی طرف روانہ ہوں گی اس کے بعد تازہ ٹریفک کی نقل وحمل بحال کی جائے گی۔دریں اثنا وادی کے لئے شہ رگ کی حیثیت رکھنے والی سری نگر۔جموں قومی شاہراہ بند ہونے کے ساتھ وادی میں اشیائے ضروریہ با لخصوص اشیائے خورد نی کی قیمتیں یکایک آسمان چھونے لگتی ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے ہمارا بیرون دنیا سے ہی رابطہ منقطع نہیں ہوتا ہے بلکہ یہاں اشیائے ضروریہ بھی ہماری دسترس باہر ہوجاتی ہیں کیونکہ ان کی قیمتوں میں یکایک اضافہ ہوجاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا