مشن یوتھ کے سی ای او نے جاگرتی یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍مشن یوتھ جمو ںوکشمیر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے مرکزی انتظامی والے جموں وکشمیر سے وابستہ 18 نوجوان صنعت کاروں کے ایک گروپ کو جاگرتی یاتری میں شرکت کرنے کے لئے روانہ کیا۔ اِس یاترا کے دوران یہ نوجوان ملک کے کامیاب صنعت کاروں اور سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔اِس یاترا میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے تقریبا 450 اَفراد شرکت کر رہے ہیں جن کو اپنے تجربات ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنے کا موقعہ ملے گا۔ اِس دوران مباحثوں اور تمدنی پروگراموں کا انعقاد ہوگا۔یہ یاترا ممبئی سے شروع ہوگی اور یاترا کے دوران شرکا ٔحبلی، بنگلو ر، مدھورائے ، سری سٹی ، وشاکھا پٹم ، گنجام ، نالندا ، دیوریا ،دلی ،تلو نیا او راحمد آباد کا دورہ کریں گے ۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے یاترا کے شرکاکے تئیں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس یاترا کے دوران جموںوکشمیر کے نوجوان صنعت کاروں کو ملک کے کامیاب صنعت کاروں کے ساتھ مذاکرات کرنے اور اُن کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقعہ ملے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس طرح جموں وکشمیر کے نوجوان اپنی تجارت کو مزید فروغ دینے کے لئے اہل ہوں گے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا کہ یہ یاترا 15دنوں پر مشتمل ہوگی اور یہ ایک کریش کورس کے مترادف ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ یاترا کا اِنعقاد کرنے والی ٹیم نے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائی ہیں تاکہ یہ یاترا شرکا کے لئے یاد گار بن سکے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جے کے انٹرپرینور شپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ نے یاترا میں شریک ہونے والے نوجوا ن صنعت کاروں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔اِ س سلسلے میں انسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر اور ماتحت عملے نے یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے مشن یوتھ کے ساتھ قریبی تال میل قائم کر کے کام کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا