میری نیند کیوں خراب کی!

0
0

100نمبر پر ڈائل کرنے پر کانسٹیبل نے نوجوان پر حملہ کردیا
حیدرآباد؍؍اشرار سے جھگڑے کی شکایت کرنے والے ایک نوجوان پر کانسٹیبل نے حملہ کردیا اور اس کو پولیس اسٹیشن لے گیا تاہم جب یہ پتہ چلا کہ اس نوجوان کاتعلق میڈیا سے ہے تو اس کو رہا کردیاگیا۔کل شب پیش آئے اس واقعہ پر کانسٹیبل کے خلاف نوجوان کے خاندان نے شکایت کی اور اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیا۔کمشنر پولیس سائبر آباد وی سی سجنار نے اس کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے جیڈی مٹلہ کی ایچ اے ایل کالونی میں اشرار سے جھگڑے پر پیر کی رات دیر گئے دو بجے اس نوجوان نے 100نمبر کو فون کیا اور اس بات کی شکایت کی جس کے بعد جیڈی مٹلہ پولیس کانسٹیبل کوٹیشور راو اس کالونی کو پہنچا اور فون کرنے والے نوجوان کو گھرسے طلب کیا۔اس نے نوجوان پر برہمی ظاہر کی اور کہا کہ میری نیند کیوں خراب کی؟اس کانسٹیبل نے نوجوان کو طمانچہ رسید کردیا اور اس کو اپنے ساتھ پولیس اسٹیشن لے گیا۔اس نوجوان کو اس کے ارکان خاندان نے کالونی میں تلاش کیا تاہم وہ کالونی میں نہیں ملا۔مقامی افراد نے ان کو بتایاکہ نوجوان کو پولیس اسٹیشن لے جایاگیا ہے ۔جب اس کانسٹیبل کو پتہ چلا کہ یہ نوجوان میڈیا میں کام کرتا ہے تو اس کو چھوڑدیاگیا۔اس واقعہ پر اس نوجوان کے ارکان خاندان نے ڈی جی پی اور کمشنر پولیس سائبر آباد سے اس کانسٹبل کی شکایت کی۔کمشنر پولیس نے ان کویقین دہانی کروائی کہ اس کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا