ٹماٹر 50پیسے فی کیلو۔کسانوں نے اپنی پیداوار سڑک پر ہی چھوڑ دی

0
0

حیدرآباد؍؍پیاز کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان ٹماٹر کی قیمت میں ہوئی اچانک کمی کے سبب فکرمند کسانوں نے اپنی پیداوار کو سڑک پرچھوڑدیاکیونکہ ٹماٹر کی قیمت 50پیسے فی کیلواے پی کے ضلع کرنول کے پاتی کونڈہ اور الور ہول سیل مارکٹس میں ہوگئی۔اس مرتبہ کرنول میں ٹماٹر کی کافی بہتر فصل ہوئی تاہم اس کی طلب میں کمی ہوگئی۔کسان جنہوں نے اپنی پیداوارکو مارکٹ یارڈس لایا کویہ دیکھ کرسکتہ ہوگیا کہ اس کی قیمت میں کافی کمی ہوگئی ہے جس کے بعد ان کسانوں نے اپنی پیداواور کو سڑک پر ہی چھوڑ دیا۔پاتی کونڈہ اور آلور میں ہر خریف اور ربیع کے موسم میں بڑے پیمانہ پر ٹماٹر کی فصل ہوتی ہے ۔اس سال تقریبا 8000ہیکٹرس پر یہ فصل تیار کی گئی۔ٹماٹر کے ہر کسان نے فی ایکڑ فصل کی تیاری کے لئے 20تا30ہزار روپئے صرف کئے ۔اس میں کھاد اور کھیتوں میں مزدوری کرنے والوں کو دی جانے والی رقم بھی شامل ہے ۔اس فصل کی تیاری میں دس ماہ درکار ہوتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا